اہم خبریں

راولپنڈی،کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس میں سیکورٹی، کرسمس اور نیوائیر کے حوالے ہدایات جاری کی گئیں،حالیہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر کرسمس اور نیو ائیر کے مواقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جانے کی ہدایات دی گئیں۔واقعات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، شہر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، شہر سے باہر کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،سی پی او نے میٹنگ میں سیکورٹی، کرسمس اور نیوائیر کے حوالیسے ہدایات دیں،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ حالیہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر کرسمس اور نیو ائیر کے مواقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں,اہم تنصیبات،عبادت گاہوں،ہسپتالوں،عوامی مقامات اور حساس مقامات کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر موثر سرچ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، شہرکے داخلی اورخارجی راستوں پر موثر مانیٹرنگ اور چیکنگ کی جائے گی،ہوٹل،سرائے،بس اڈے وغیرہ پر بھی سرچنگ کی جائے،اردگرد کے ماحول، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی،چیکنگ اور آپریشنز کے دوران جدید ٹیکنالوجی سافٹ وئیرز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،کرسمس اور نیو ائیر پر ہوائی فائرنگ و آتش بازی کی روک تھام کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا،منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کی رپورٹ روزانہ پیش کی جائے،ون ویلنگ کے تدارک کے لئے ورکشاپوں اور میکینکس کی نگرانی کی جائے اور قانونی کارروائی کی جائے گی،سی پی او کا کہنا تھا کہ کرسمس اور نیو ائیر پر مری کے لئے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے جائیں گے,ڈوہژنل ایس پیز نیشنل ایکشن پلان کی ہدایات پر عملدرآمد اور چائنیز سیکورٹی کو یقینی بنائیں،ضلع بھر میں کرایہ داری کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور عدم اندراج پر قانونی کارروائی کی جائے گی،سینئر افسران تمام سیکورٹی انتظامات کو خود سپر وائز کریں گے،سنیپ چیکنگ اورپکٹس پر پولیس اہلکارہیلمٹ اوربلٹ پروف جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں