اسرائیل نے اقوام متحدہ سے رجوع پرفلسطینی وزیر خارجہ کاسفری اجازت نامہ منسوخ کردیا

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل نے فلسطینی وزیرخارجہ کا سفری اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکام کے نئے تادیبی اقدامات کے سلسلے کا حصہ ہے۔ان کا اعلان اسرائیل کی نئی سخت گیرحکومت نے چند روز قبل کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا […]
مصر میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں یوکرینی عورت کوعمرقید کی سزا

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے شہرکے ہوائی اڈے پر کوکین کے تھیلے کے ساتھ گرفتارشدہ یوکرین کی ایک عورت کوعمر قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈزمیں رہنے والی لیوڈمیلا بالاکینا کواپریل میں قطر سے اپنے سامان میں چار کلوگرام (قریبا نو پائونڈ)کوکینکا تھیلالانے پرگرفتار کیا گیا تھا۔اس کے […]
مصر میں اپارٹمنٹ عمارت منہدم،چار افراد ہلاک

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر میں ایک اپارٹمنٹ عمارت منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبہ اسیوط کے گورنرعصام سعد نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے اسیوط شہرکے قلتامحلہ میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے چار لاشیں نکالی ہیں۔اسیوط دارالحکومت قاہرہ سے قریبا 400 کلومیٹرجنوب میں […]
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے مطلع کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کاسمیٹک مصنوعات کے مضر اثرات کی اطلاع دینا صارفین کو انفیکشن سے بچانے میں معاون ہے۔ اس سے مستقبل میں ان مضر اثرات کے دوبارہ ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر شائع […]
چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے ہیری کی والد پر شدید تنقید

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب “سپیئر” جو کل 10 جنوری کو ریلیز کی جائے گی، میں اپنے والد کنگ چارلس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور بتایا ہے کہ ان کے والد چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چارلس ولیم کی بیوی […]
مظاہرین کو پھانسی دینے پر ڈنمارک میں ایرانی سفیرطلب، شدید احتجاج

کوپن ہیگن(نیوزڈیسک)ڈنمارک نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے مظاہرین کو پھانسی دینے پر تہران سے سخت احتجاج کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈنمارک نے مظاہرین کی پھانسیوں کے پس منظر میں ایرانی سفیر کووزارت خارجہ کے دفترمیں طلب کرکے احتجاج کیا۔یہ پیش رفت ایران میں حکومت کے خلاف مظا ہرے شروع ہونے کے تقریبا […]
چین میں اماراتی سفارت خانے کا کووِڈ19کی سفری پالیسیوں میں تبدیلی کا اعلان

بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین سے امارات جانے والے شہریوں اور مسافروں کوروانگی سے 48 گھنٹے قبل کیے گئے کووِڈ19کے پی سی آرٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میںداخلے پرتمام اہلکاروںکے لیے قرنطینہ کے طریق کارکوختم کردیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کواب […]
عراقی دفاعی دستوں نے عین الاسد ایئر بیس پر ڈرون کو مار گرایا

بغداد(نیوز ڈیسک)عراقی فوجی حکام نے کہا کہ الانبار میں عین الاسد ایئر بیس کے دفاعی نظام نے ایک ڈرون کو اس وقت مار گرایا جب وہ اڈے کے اوپر سے گزر رہا تھا۔الاسد ایئر بیس کے دفاعی نظام میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ عراق میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے بھی ڈرون گرانے کے […]
ایران میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت تہران کے ہفت حوض محلے میں مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلا دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی حکومت کے جابرانہ طرز عمل کے خلاف نئے مظاہرے کئے گئے۔ گرفتاریوں اور موت کی سزائوں کے خلاف یوم بدلہ کے نام سے احتجاج شروع کیا گیا۔ایران کے […]
فرانسیسی صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے10ملین ڈالر امداد کا اعلان

جینوا(نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی سپورٹ کیلئے10ملین ڈالر کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت […]