اہم خبریں

اسرائیل نے اقوام متحدہ سے رجوع پرفلسطینی وزیر خارجہ کاسفری اجازت نامہ منسوخ کردیا

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل نے فلسطینی وزیرخارجہ کا سفری اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔ یہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکام کے نئے تادیبی اقدامات کے سلسلے کا حصہ ہے۔ان کا اعلان اسرائیل کی نئی سخت گیرحکومت نے چند روز قبل کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ برازیل کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے جب انھیں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اعلی فلسطینی عہدے داروں کے لیے سفری اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔اس کے تحت وہ عام فلسطینیوں کے برعکس مقبوضہ مغربی کنارے میں آسانی سے سفر کرسکتے ہیں۔فلسطینیوں نے مالکی کے اجازت نامے کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزا ملنی چاہیے۔تصدیق کے لیے فوری طور پراسرائیلی حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں