اہم خبریں

مصر میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں یوکرینی عورت کوعمرقید کی سزا

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے شہرکے ہوائی اڈے پر کوکین کے تھیلے کے ساتھ گرفتارشدہ یوکرین کی ایک عورت کوعمر قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈزمیں رہنے والی لیوڈمیلا بالاکینا کواپریل میں قطر سے اپنے سامان میں چار کلوگرام (قریبا نو پائونڈ)کوکینکا تھیلالانے پرگرفتار کیا گیا تھا۔اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے یوکرینی عورت کو قصوروار ثابت ہونے پرایک لاکھ مصری پانڈجرمانہ بھی عاید کیاہے۔وہ اب اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل دائرکرسکتی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق بالاکینا نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے بیرون ملک ایک مصری سے ملاقات کی تھی جس نے پیسوں کی ضرورت کا فائدہ اٹھایا تھا۔اس مصری نے منشیات کے ساتھملک میں داخل ہونے کے اسے 2،500 ڈالرادا کیے۔ 2019 میں مصر نے منشیات کے اسمگلروں کی تعزیری سزا میں اضافہ کیا تھا اور اس جرم میں موت کی سزاکو بھی شامل کر دیا تھا۔مصر میں گذشتہ برس آٹھ غیر ملکیوں کو بحیرہ احمر کے راستے دو ٹن سے زیادہ ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں