اہم خبریں

مظاہرین کو پھانسی دینے پر ڈنمارک میں ایرانی سفیرطلب، شدید احتجاج

کوپن ہیگن(نیوزڈیسک)ڈنمارک نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے مظاہرین کو پھانسی دینے پر تہران سے سخت احتجاج کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈنمارک نے مظاہرین کی پھانسیوں کے پس منظر میں ایرانی سفیر کووزارت خارجہ کے دفترمیں طلب کرکے احتجاج کیا۔یہ پیش رفت ایران میں حکومت کے خلاف مظا
ہرے شروع ہونے کے تقریبا تین ماہ بعد سامنے آئی ہے جو نوجوان خاتون مہسا امینی کی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد مبینہ تشدد سے ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے۔ احتجاج میں حصہ لینے والے ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے سیکڑوں پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں