اہم خبریں

فرانسیسی صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے10ملین ڈالر امداد کا اعلان

جینوا(نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی سپورٹ کیلئے10ملین ڈالر کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتارہےگا۔

متعلقہ خبریں