اہم خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر میںگزشتہ 14 ہفتوں کے دوران 6ارب ڈالر کی کمی

کراچی(اے بی این نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میںگزشتہ 14 ہفتوں کے دوران 6ارب ڈالر کی کمی،زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 14 ہفتوں سے جاری کمی کا تسلسل جاری نہ رہ سکا۔ تفصیلات کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ساڑھے تین ماہ بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرکاری زخائر میں 10 فروری […]

کراچی کنگز کو دوسری شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹ سے کامیاب

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی، کولن منرو اور اعظم خان نے جارحانہ بیٹنگ کی۔پی ایس ایل سیزن 8 کا چوتھا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا گیا، کراچی کنگز نے اسلام […]

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پنجاب میں عام انتخابات کی تاخیر کا معاملہ ازخودنوٹس کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادیا،سابق سی سی پی او لاہور کیس کا تحریری حکمنامہ میں کہا چیف الیکشن کمشنر کے مطابق گورنر نے انتخابات کے کی تاریخ دینے سے انکار کیا، آئین اور قانون […]

چین کے صدر شی جن پنگ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بتایاکہ چینی صدر نے ایرانی ہم منصب کی دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ آخری […]

پاکستانی طالبان تیزی سے خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران پاکستانی طالبان تیزی سے خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ افغان طالبان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔کابل کی اسلام آباد کی پالیسیوں پر تنقید طالبان کے ٹی ٹی […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج پھر ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کیا، ضلع کپواڑہ کے علاقے سید پورہ میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔نوجوان […]

ترکیہ نے زلزلہ متاثرین کیلئے ٹیلی میراتھن میں 6.1 بلین ڈالر جمع کرلیے

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ترک قوم نے یکجا ہوکر مثال قائم کردی۔ ٹیلی میراتھن میں 6.1 بلین ڈالر جمع کرلیے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب 8 مختلف ترک ٹی وی چینلز نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے لائف براڈ کاسٹ امدادی مہم کا […]

برطانیہ جتنا بڑا گلیشیئر، برفانی روبوٹ نے تہہ میں جاکر کیا دیکھا،رپورٹ نے دنیا کو حیران کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھوڑا سا بھی پگھلاؤ ممکنہ طور پر گلیشیئر کو مکمل معدومیت کے راستے پر آگے دھکیل سکتا ہے۔برطانوی انٹارکٹک سروے اور امریکی انٹارکٹک پروگرام نے گلیشیئرز پگھلنے کا جائزہ لینے کے لیے تھوائٹس نامی گلیشیئر کے نیچے سینسرز اور ایک زیرِ […]

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالر نے چار افراد کو کچل دیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر حادثہ ٹرالر کے بریک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس نے تیز رفتاری میں پہلے رکشے، موٹرسائیکل سوار اور راہگیر کو کچل دیا۔حکام کے مطابق واقعے میں رکشے میں سوار […]

میرے فون، گھڑیاں، پیسے واپس پہنچا دو ورنہ مقدمہ کرواؤں گا، شیخ رشید کی دھمکی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے فون اور پیسوں کی واپسی کیلئے مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرے فون، گھڑیاں اور پیسے واپس پہنچا دو ورنہ مقدمہ درج کرواؤں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ 15 دن سسرال میں […]