کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر حادثہ ٹرالر کے بریک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس نے تیز رفتاری میں پہلے رکشے، موٹرسائیکل سوار اور راہگیر کو کچل دیا۔حکام کے مطابق واقعے میں رکشے میں سوار دو افراد جبکہ موٹرسائیکل سوار اور راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے موقع سے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔