کراچی(اے بی این نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میںگزشتہ 14 ہفتوں کے دوران 6ارب ڈالر کی کمی،زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 14 ہفتوں سے جاری کمی کا تسلسل جاری نہ رہ سکا۔ تفصیلات کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ساڑھے تین ماہ بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرکاری زخائر میں 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہواہے ۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر3ارب 19کروڑ 29لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی زخائر کی مالیت 8ارب 70کروڑ 22لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی کمرشل بینکوں کے زخائر 11کروڑ 50لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب 50کروڑ 93لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔