اہم خبریں

ترکیہ نے زلزلہ متاثرین کیلئے ٹیلی میراتھن میں 6.1 بلین ڈالر جمع کرلیے

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ترک قوم نے یکجا ہوکر مثال قائم کردی۔ ٹیلی میراتھن میں 6.1 بلین ڈالر جمع کرلیے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب 8 مختلف ترک ٹی وی چینلز نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے لائف براڈ کاسٹ امدادی مہم کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں میں 6 بلین ڈالر سے زائد امدادی رقم اکٹھی کر لی۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امدادی مہم میں حصہ لیا اور اعلان کیا کہ یہ امدادی رقم ترکیہ کے 11 صوبوں سمیت شام کے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔اس مشترکہ نشریات نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ثقافت، فن، کاروبار اور کھیلوں کی معروف شخصیات نے حصہ لیا جبکہ ایسی ہی مہم آذربائیجان اور ترک جمہوریہ شمالی سائپرس میں بھی کی جائے گی۔ان چینلز کے مشہور ٹی وی ستاروں نے عوام پر زور دیا کہ وہ شام 5 بجے سے شروع ہونے والی اس امدادی مہم کے لیے ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (AFAD) اور ترک ریڈ کریسنٹ کو عطیات دیں۔

متعلقہ خبریں