اہم خبریں

برطانیہ جتنا بڑا گلیشیئر، برفانی روبوٹ نے تہہ میں جاکر کیا دیکھا،رپورٹ نے دنیا کو حیران کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھوڑا سا بھی پگھلاؤ ممکنہ طور پر گلیشیئر کو مکمل معدومیت کے راستے پر آگے دھکیل سکتا ہے۔برطانوی انٹارکٹک سروے اور امریکی انٹارکٹک پروگرام نے گلیشیئرز پگھلنے کا جائزہ لینے کے لیے تھوائٹس نامی گلیشیئر کے نیچے سینسرز اور ایک زیرِ آب روبوٹ بھیجا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ برِ اعظم انٹارکٹکا کے گلیشیئرز سمندری درجہ حرارت میں تبدیلی سے ہماری گذشتہ فہم کے مقابلے میں کہیں زیادہ جلد متاثر ہو جاتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں سے اس کا متاثر ہونا سائنسدانوں کے لیے ایک بڑی تشویش کی وجہ ہے کیونکہ اگر یہ مکمل طور پر پگھل گیا تو اس سے سمندروں کی عالمی سطح نصف میٹر تک بلند ہو جائے گی۔نئی ریسرچ کے دوران برٹش انٹارکٹک سروے (بی اے ایس) کے سائنسدانوں نے برف میں بورنگ کر کے نیچے پانی تک سینسرز پہنچائے۔جہاں گرم پانی برف کی اس تہہ کے نیچے گردش کرتا ہے، وہاں اُنھوں نے پایا کہ بلند درجہ حرارت کے باوجود پگھلاؤ اتنا زیادہ نہیں تھا بلکہ تازہ پانی کی ایک تہہ مزید نقصانات کے خلاف مزاحم تھی مگر سائنسدانوں نے تشویشناک طور پر یہ بھی پایا کہ گلیشیئر کے پگھلنے کے عمل میں صرف پگھلاؤ کا حجم ہی اہم بات نہیں۔

متعلقہ خبریں