اہم خبریں

چین کے صدر شی جن پنگ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بتایاکہ چینی صدر نے ایرانی ہم منصب کی دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ آخری مرتبہ 2016ء میں ایران گئے تھے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر 3 روزہ سرکاری دورے پر 13 فروری کو چین پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں