اہم خبریں

راولپنڈی میں چھ ماہ کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اےبی این نیوز)وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں چھ ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں یعنی تقریباً 400 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا ہے، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھے گی۔

پاک فوج حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنائے گی، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

متعلقہ خبریں