اہم خبریں

تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیک لینے کا الزام،محمد خان بھٹی گرفتار

گوجرانوالا(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔اتوار کو نیب نے انہیں گوجرانوالا جیل سے حراست میں لیا،ان پر تعمیراتی ٹھیکوں میں ایک ارب سے زائد رقم بطور کک بیک لینے کا الزام ہے۔

میرے شوہر کو اغواء کرلیا گیا، حریم شاہ

کراچی(نیوزڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہاہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ۔اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکرحریم شاہ نے کہا کہ بلال شاہ لندن سے کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا، اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق کچھ افراد ڈالے […]

پشین میں4 زرعی فارمز کو آگ لگا دی گئی

پشین(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے پشین میں جرائم پیشہ افراد نے 4 زرعی فارمز کو آگ لگادی۔ذرائع کے مطابق اتوارکو رونما ہونے والے اس آتشزدگی کے واقعہ سے مختلف دیہاتوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 4 زرعی فارمز کو آگ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کےخلاف درج […]

جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں،مرادعلی شاہ

کراچی(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلا الیکشن پی پی پی پی کی پرفارمنس پر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو بتائیں […]

ایک ڈیوائس میں اب کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال ممکن

نیویارک(نیوزڈیسک)واٹس ایپ نے ایک ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر صارفین کے لیے پیش کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر صارفین کے لیے پیش کر دیا،اس سے قبل ایپ میں واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے […]

مافیا کا مقابلہ کرینگے، مرتضیٰ وہاب

لندن(نیوزڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ اب ہم چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو کی سربراہی میں مافیا کا مقابلہ کریں گے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ہر ٹیلنٹ ہے لیکن ہم نے منفی سوچ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ۔ان کا کہنا تھا […]

ورلڈ کپ 2023کی ٹرافی 5 ستمبر کودوروزہ دورے پر پاکستان لائی جائیگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا جس کے تحت ٹرافی منگل کو لاہور پہنچائی جائے گی۔2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ […]

جماعتِ اسلامی ملک کے غریبوں کا دفاع کرے گی، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہم واپڈاکو لوگوں کے بجلی کے میٹر اتارنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے،اتوارکواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس کا میٹر اتارا جائے وہ ہمیں اطلاع کرے،ان کا کہناتھاکہ حکومت بلوں کے ذریعے لوٹ مار کر رہی ہے، بلوں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں […]

گلوبل فنڈ کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ کی بھرتی کاغلط اشتہارشائع

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزارت صحت کی بیورو کریسی نے نگران وزیر صحت کو بھی ماموں بنا دیا ،گلوبل فنڈ کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ کی بھرتی کا غلط اشتہار دے دیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی بیورو کریسی نے نگران وزیر صحت کو بھی ماموں بنا دیا ،گلوبل فنڈ کے کامن مینجمنٹ یونٹ […]

جلد قوم کو خوش خبر ی ملنے والی ہے،وزیرمذہبی امور

کراچی(نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔اتوار کوکراچی میں انیق احمد نے جامعہ بنوریہ کے طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پربہتجلد قابو پالیں گے،انیق احمدکاکہناتھاکہ ہم نے قوم کو مایوسی سے […]