اہم خبریں

گلوبل فنڈ کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ کی بھرتی کاغلط اشتہارشائع

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزارت صحت کی بیورو کریسی نے نگران وزیر صحت کو بھی ماموں بنا دیا ،گلوبل فنڈ کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ کی بھرتی کا غلط اشتہار دے دیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی بیورو کریسی نے نگران وزیر صحت کو بھی ماموں بنا دیا ،گلوبل فنڈ کے کامن مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ کی بھرتی کا غلط اشتہار دے دیا، سیکشن آفیسر وزارت صحت ایڈمن انچارج سی ایم یو کی مبینہ ملی بھگت سے اشتہار جاری ہوا،مذکورہ بھرتی کے لئے پی سی ون کے مطابق امیدار کی حد عمر 55 سے 60 سال رکھی گئی ہے جبکہ نئے اشتہار میں نیشنل کو آرڈینیٹر کی عمر کی حد 50 سال کر دی گئی،ذرائع کے مطابق غلط اشتہار کا مقصد اس بھرتی کو لٹکانا ہے ،ذرائع نے بتایاکہ کوریجنڈم بھی ایشو ہو گا تو مزید تین ماہ لگ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں