کراچی (اے بی این نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف بھرپور عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن اور نااہلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک شروع کر رہے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے مرحلے میں علاقائی سطح کے احتجاج کے بعد بڑے احتجاج کا آغاز کرے گی، احتجاجی تحریک اور بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے تعین کے لیے عوامی رابطے تیز کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:واپڈا نجکاری پر مزدور تنظیمیں سراپا احتجاج، ملک گیر ہڑتال کا انتباہ















