کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5200 روپے کمی سے 419636 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بلین ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تبدیلی، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے مقامی بلین مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ، جانیے اہم حقائق















