پشین(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے پشین میں جرائم پیشہ افراد نے 4 زرعی فارمز کو آگ لگادی۔ذرائع کے مطابق اتوارکو رونما ہونے والے اس آتشزدگی کے واقعہ سے مختلف دیہاتوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 4 زرعی فارمز کو آگ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کےخلاف درج کیا گیا ۔















