کراچی(نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔اتوار کوکراچی میں انیق احمد نے جامعہ بنوریہ کے طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پربہتجلد قابو پالیں گے،انیق احمدکاکہناتھاکہ ہم نے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے۔وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں ہیں، ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہوجائے تو سب ٹھیک ہو جائے، انہوں نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔















