اہم خبریں

جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں،مرادعلی شاہ

کراچی(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلا الیکشن پی پی پی پی کی پرفارمنس پر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو بتائیں گے ہم نے کیا کیا ہے اور کیا کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں جاتا ہوں عوام خود ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات جلد ہوں گے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی مکمل تیاری ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، اس کے باوجود ہم پُرامید ہیں۔

متعلقہ خبریں