گوجرانوالا(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔اتوار کو نیب نے انہیں گوجرانوالا جیل سے حراست میں لیا،ان پر تعمیراتی ٹھیکوں میں ایک ارب سے زائد رقم بطور کک بیک لینے کا الزام ہے۔















