نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرآج سماعت ہو گئی

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کےقائد میاں محمد نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرآج سماعت ہو گئی ،نیب کونوٹس جاری، ن لیگ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں ، حفاظتی ضمانت کی درخواستیں اسلام آبادمیں دائر کیں ہیں ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے […]
فلسطین مسئلے پر سینیٹ اجلاس بلایا جائے،سینیٹرافنان اللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو لڑائی شام اور ایران کو بھی متاثر کرے گی۔
ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 112 افراد گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک) ضلع راجن پور ،مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 112افرادگرفتاراور 157 گاڑیوں کو قبضے میں لے لیاگیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق گرفتارافرادکے خلاف 84 مقدمات درج کیے گئے، راجن پور میں 2 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا، ایک ایف آئی آر درج اور ایک ملزم پکڑا گیاجبکہ […]
غزہ جنگ بندی کی قرارداد ،امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی

نیو یارک (اے بی این نیوز )اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس اور برازیل نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی،سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار […]
سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے حنیف عباسی کی ملاقات، ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سابق وزیراعظم نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے حنیف عباسی اور اُن کے بیٹے کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔شہباز شریف […]
اوآئی سی، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ا سرائیلی حملے مسترد،اعلامیہ جاری

جدہ ( اے بی این نیوز )اوآئی سی نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مستردکردی،غزہ میں حملے بندکیے جائیں،تمام شہریوں کی سلامتی کاتحفظ چاہتے ہیں،فلسطینیوں پرجارحانہ حملے عالمی قوانین کے منافی ہیں،حملے کسی بھی شکل میں ہوں مستردکرتے ہیں،غزہ کے لوگوں کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں،اوآئی سی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا،اعلامیہ کے مطابق غزہ کی صورتحال انتہائی […]
سائفر کیس، ایف آئی اے چالان میں پی ٹی آئی چیئرمین او رشاہ محمود قریشی ملزم قرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سائفر کیس، ایف آئی اے چالان میں پی ٹی آئی چیئرمین او روزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملزم قرار،، چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مجرمانہ اقدامات اور اس کے نتیجے میں خارجہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کیا گیا ،کہا گیا کہ سائفر کی غیر قانونی […]
راکٹ حملوں کا خوف، جرمن چانسلر زمین پر لیٹ گئے،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

تل ابیب(نیوزڈیسک)حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی ایئرپورٹ پر جرمن چانسلر اولاف شولز بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ زمین پر لیٹ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اترنے والے جرمن چانسلر کے ساتھ آیا ہوا ان کا وفد اور صحافی بھی خوف کے مارے زمین […]
ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے مات دیدی

چنئی(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023 کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے تعاقب میں افغانستان 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ افغانستان کے 6 بیٹسمین ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جس میں سے دو صفر پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ اپنے چاروں […]
گورنر ہاؤس سندھ میں آئی ٹی شکایتی سیل کا افتتاح کردیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی شکایتی سیل کا افتتاح کردیا، عوام گھر بیٹھے کیو آر اسکین کوڈ کے ذریعے اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔آئی ٹی شکایتی سیل افتتاح کے بعد گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں شکایتی سیل […]