تل ابیب(نیوزڈیسک)حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی ایئرپورٹ پر جرمن چانسلر اولاف شولز بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ زمین پر لیٹ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اترنے والے جرمن چانسلر کے ساتھ آیا ہوا ان کا وفد اور صحافی بھی خوف کے مارے زمین پر لیٹ گئے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔















