اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کےقائد میاں محمد نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرآج سماعت ہو گئی ،نیب کونوٹس جاری، ن لیگ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں ، حفاظتی ضمانت کی درخواستیں اسلام آبادمیں دائر کیں ہیں ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت دینے کی نیب نے حمایت کردی ،پراسیکیوٹر نے کہا نیب کو نوازشریف کے عدالت آنے پر کوئی اعتراض نہیں ، نوازشریف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی ملزم کا اسٹیٹس کیا ہے، آپ کون سے کیس کا حوالہ دے رہے ہیں ، تو شہ خا نہ کیس میں بھی نواز شریف کی احتساب عدالت میں در خواست دائر اس پر بھی نیب کو نوٹس جاری کیا ہے ۔















