اسلام آباد (اے بی این نیوز) رئیل اسٹیٹ کے تجزیہ کار ایس ملک نے کہا ہے کہ گھر میں سونے کی فروخت پر بھی 15 فیصد کیپٹل گین ٹیکس کا نفاذ سمجھ سے بالاتر ہے۔
وفاقی بجٹ 2026-27 میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ کے تجزیہ کار ایس ملک نے اس معاملے پر اپنا تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے سونے کی فروخت پر عائد 15 فیصد کیپٹل گین ٹیکس پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی خاندان نے کئی سال پہلے سونا خریدا یا وراثت میں حاصل کیا ہو اور وہ اسے بیچنا چاہتا ہو تو اس پر اتنی زیادہ شرح ٹیکس عائد کرنا سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:سونا چاندی مزید سستا، جانیے آج کی تازہ اپڈیٹ















