اہم خبریں

حکومت نے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 214 روپے سے زائد کی کمی کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں تاریخی کمی کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں کے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 214 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 91 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 67 روپے 31 پیسے کمی کے بعد 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے اور حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا امیر طبقے کو بڑا ریلیف، ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 214 روپے سے زائد کمی

متعلقہ خبریں