نیو یارک (اے بی این نیوز )اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس اور برازیل نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی،سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد برازیل نے پیش کی تھی ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 12 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیے،سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کی ووٹنگ میں روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔















