اہم خبریں

گورنر ہاؤس سندھ میں آئی ٹی شکایتی سیل کا افتتاح کردیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی شکایتی سیل کا افتتاح کردیا، عوام گھر بیٹھے کیو آر اسکین کوڈ کے ذریعے اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔آئی ٹی شکایتی سیل افتتاح کے بعد گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں شکایتی سیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا، ایک سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے گورنر ہاؤس کے گیٹ پرنصب ’ بیل آف ہوپ ‘ کا وزٹ کیا ہے۔فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطین کے مسئلے پر خاموشی حیران کن ہے ، مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی سمیت سب لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ اتوار کو گورنر ہاؤس آئیں اور شمعیں روشن کر کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

متعلقہ خبریں