اہم خبریں

جاپان، شدید برفباری: مختلف حادثات ، ہلاکتوں کی تعداد 14 ،87 افراد زخمی ہو گئے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک )جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی […]

11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، سابق وزیراعظم عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب کرانا پڑیں گے، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لگتا ہے اپریل میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جب […]

کوہلو ، آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

کو ہلو( نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا […]

لاہور، اسمبلیاں ضرور تحلیل ہوں گی، فواد چودھری

لا ہور( نیوز ڈیسک)پی ٹی آ ئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ضرور تحلیل ہوں گی، عمران خان نے جیسے کہا ہے ویسے ہی ہو گا،جلد پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں،پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں 186 اراکین پورے کریں گے،اس وقت ہمارے پاس اسپیکر کے علاوہ 187 اراکین ہیں، انہوں نے […]

تاریخ کا سب سے طاقت ور فرعون کیسا دکھتا تھا، سائنس نے دکھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے فرعون کی ممی کے پہلے سی ٹی اسکین کا استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کھوپڑی کی تھری ڈی تصاویر تیار کیں۔ اس کے بعد مصری لوگوں کے چہرے کے پٹھوں کی تہوں کی پیمائش کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو دوبارہ بنایا گیا۔سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد […]

کراچی میں مزید پارکس بنا ئے جا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی میں مزید پارکس بنا ئے جا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ ناصر حسین شاہنے کہا ہےکراچی کی500 چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے،پیپلز پارٹی آئین سے متصادم کوئی کام نہیں کرتی،عمران خان اسمبلی کو توڑنا چاہتے ہیں ،اسمبلی بچانے کے لئے پیپلز پارٹی نے آئینی کردار ادا کیا ،عمران […]

ڈی آئی خان،ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے

ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)ڈی آئی خان میں مغل کوٹ میں ٹینکر اور گاڑی میں تصادم ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ2زخمی ہو گئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کو بکھیرنے کی خواہش کرنے والے خود بکھر جائیں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان ( نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کو بکھیرنے کی خواہش کرنے والے خود بکھر جائیں گے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کررہی ہے،پی ڈی ایم اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے،حکمرانوں نے ملکی معیشت کا جنازہ […]

آئی ایم ایف نہ آیا تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائیگا، مفتاح اسماعیل

کراچی (نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آج پاکستان جس جگہ پر کھڑا ہے، اگر آئی ایم ایف نہیں آیا تو ہم ڈیفالٹ کی طرف جائیں گے۔این ای ڈی یونیورسٹی میں دوسری انٹرنیشنل سی پی ای سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پہلے تین سال […]

وزیراعظم شہبازشریف کی پارٹی قائد محمدنوازشریف کو یوم ولادت پر مبارکباد

لاہو،اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نےپارٹی قائد محمدنوازشریف کو یوم ولادت پر مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ آج کے دِن مجھ سمیت ان کے کروڑوں چاہنے والے اُن کے لئے ڈھیروں دعائیں اور تمنائیں پیش کرتے ہیں ، مجھے محمدنوازشریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہونے پر فخر ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں […]