اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی پارٹی قائد محمدنوازشریف کو یوم ولادت پر مبارکباد

لاہو،اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نےپارٹی قائد محمدنوازشریف کو یوم ولادت پر مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ آج کے دِن مجھ سمیت ان کے کروڑوں چاہنے والے اُن کے لئے ڈھیروں دعائیں اور تمنائیں پیش کرتے ہیں ، مجھے محمدنوازشریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہونے پر فخر ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ بڑے بھائی اورمیرے قائد محمد نوازشریف کو یوم ولادت کی مبارک پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فخر ہے کہ محمدنوازشریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہوں ۔ محمد نوازشریف کی زندگی پاکستان سے والہانہ محبت اور خیرخواہی سے عبارت ہے ۔وہ نہایت حساس ونرم دِل ، دوراندیشی اور فہم ودانائی جیسی خوبیوں کے مالک ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع ومعاشی ترقی ، عوامی فلاح وبہبود اور عالمی سطح پر عزت ووقار میں اضافے کے لئے کام کیا ۔ نوازشریف وعدے وفا کرتا ہے، ان کے سیاسی جمہوری اور عوامی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی میرے بھائی اور قائد کو عمر خضرعطا فرمائے اور ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے۔ آمین

متعلقہ خبریں