اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے فرعون کی ممی کے پہلے سی ٹی اسکین کا استعمال کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کھوپڑی کی تھری ڈی تصاویر تیار کیں۔ اس کے بعد مصری لوگوں کے چہرے کے پٹھوں کی تہوں کی پیمائش کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو دوبارہ بنایا گیا۔سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے حکمران رمسیس دوم کی لاش کو شکل دینے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔مصر اور انگلینڈ کے محققین کی سربراہی میں شروع کئے گئے ایک مشترکہ سائنسی منصوبے میں، رمسیس دوم کی ممی (لاش) کو ڈیجیٹلی کھولا گیا، جس سے تاریخ دانوں کو پہلی بار 90 سال کی عمر میں ہونے والی فرعون کی موت کے وقت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔قاہرہ یونیورسٹی میں ریڈیولوجی کی پروفیسر ڈاکٹر سحر سلیم نے اس منصوبے کی قیادت کی۔