اہم خبریں

کوہلو ، آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

کو ہلو( نیوز ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔دوسری جانب لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشوشناک ہے۔واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 

متعلقہ خبریں