اہم خبریں

آزادکشمیر کے ضلع باغ میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، 8افراد جاں بحق

باغ (نیوزڈیسک)راولپنڈی سے رات 12 بجے مشٹمبہ جانے والی گاڑی کوسٹر6641 رحیم کورٹ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی ، ٹریفک کے المناک حادثے میں8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 12افراد سوار تھے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔، حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ […]

کرونا کا پھیلائو، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس کیلئے نئے احکامات جاری کردیئے جس کے تحت چین جانیوالے مسافروں کیلئے منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ چین جانے والوں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹےقبل کرونا منفی رپورٹ لازمی دکھانا ہوگی، […]

لکی مروت ،شرپسندوں کا پولیس وین پر حملہ ، سپاہی شہید،ایڈیشنل ایس ایچ اوشدید زخمی

لکی مروت(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ میں پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے شادی خیل میں تھانہ ور گاڑہ میں پولیس پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند […]

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ، جہاں موت کا رقص جاری ہے ،مشعال ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور بھارت کی جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کو جیل میں […]

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حق خودارادیت منایا، ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسزکا انعقاد

اسلام آباد،مظفرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حق خودارادیت منایا،یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد وں پر عملدرآمد نہیں ہوا،اسی مناسبت سے آج دنیا […]

پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس، پنجاب میں اعتماد کا ووٹ 10 جنوری کو لیے جانے کا امکان

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلی ٰپنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر حکمت عملی طے کی گئی،اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،9جنوری سے قبل تمام اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطہ مکمل کرنے کا فیصلہ، اعتماد کا ووٹ […]

عمران خان اب بھی ذہنی طور پر اقتدار میں ہیں، آج خیبر پختونخوا میں مہنگائی اور دہشتگردی ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی ذہنی طور پر اقتدار میں ہیں، عمران خان 4 سال بعد کہہ رہے ہیں کہ میں بے بس تھا، انہوں نے پہلے کہاکہ امریکا نے سازش کے تحت میری حکومت تبدیل کی،اب یوٹرن لینے کےبعد کہہ رہےہیں کہ ایک […]

اصل بات یہ ہےپنجاب میں اکثریت پرویزالٰہی کے پاس بھی نہیں،، علی گوہر بلوچ کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علی گوہر بلوچ نے کہا کہ وزیرآباد واقعے کے ملزم نے اقبال جرم کیا ہے کہ میں نے یہ فائرنگ کی ہے، اس کی ویڈیو کیوں سامنے نہیں آنی چاہیے تھی؟ اس نے خود بیان دیا ہے، عمران خان حقائق کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان […]

8 ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا گیا، عمران خان

اسلام آ باد (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کے سامنے سوال رکھنا چاہتا ہوں، قاتلانہ حملہ کیوں ہوا اور پیچھے کیا محرکات تھے، جے آئی ٹی رپورٹ کی فائنڈنگ بھی سامنے رکھنا چاہتا ہوں، جے آئی ٹی میں کافی چیزیں سامنے آئی ہیں، 11 میں […]

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، خود کش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد ہلاک،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارودبرآمد

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوائے۔ مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور […]