اہم خبریں

عمران خان اب بھی ذہنی طور پر اقتدار میں ہیں، آج خیبر پختونخوا میں مہنگائی اور دہشتگردی ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی ذہنی طور پر اقتدار میں ہیں، عمران خان 4 سال بعد کہہ رہے ہیں کہ میں بے بس تھا، انہوں نے پہلے کہاکہ امریکا نے سازش کے تحت میری حکومت تبدیل کی،اب یوٹرن لینے کےبعد کہہ رہےہیں کہ ایک شخص نے میری حکومت ختم کی،پاکستان کو قرض میں دھکیلنے والا شخص صرف عمران خان ہیں،وہ ایک ہی آدمی ہے عمران خان جس نے شہد ا کیخلاف غلیظ مہم چلائی، یہ رنگ بدلتے اور جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان ہرروز نیا جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں،عمران خان نے90روز میں کرپشن کے خاتمے اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے کا کہا تھا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال کی بے بسی کی داستان سناتے ہیں کہ میں نے تو کوئی کیس نہیں کیا تھا،آپ کی بے بسی توشہ خانہ کو لوٹنے میں تو کام نہیں آتی،جب مافیاز اس ملک کو لوٹ رہے ہوتے ہیں اس وقت آپ بے بس نہیں ہوتے، پنجاب میں آپ پر حملہ ہوا،وہاں بتائیں کس کی حکومت ہے؟وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا زمان پارک کی نوکری میں مصروف ہیں،سی ٹی ڈی پر حملہ ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟آج خیبر پختونخوا میں مہنگائی اور دہشتگردی ہے جہاں آپ کی حکومت ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرکے 60لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیاگیا،آپ بے بس تھے نیب چیئرمین کو ویڈیو دکھا کر جھوٹے کیسز بنوائے؟

متعلقہ خبریں