اہم خبریں

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق جمعہ 30 اکتوبر 2026 کو فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئے نرخ 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئے۔ سونے کی قیمت میں اس کمی کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس نرخ نیچے آگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہونے کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آیا۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک تولہ چاندی 238 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 530 روپے کی ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں 204 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 4 ہزار 741 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 2.38 ڈالر کم ہوکر 50.52 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

متعلقہ خبریں