اہم خبریں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 30 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 85 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 82 پیسے بڑھ کر 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے سے اگلے ایک دن 30 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔

 
مزیدپڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

متعلقہ خبریں