اہم خبریں

بینکوں میں یومیہ لین دین کی حدبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں بینکوں کی یومیہ نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (FMU) کو دینے کی ضرورت ہوگی۔

اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے جب کہ صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے کا فیصلہ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے این ای سی کا ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: کاروبار کے لئے قرضے کا حصول آسان ،اسٹیٹ بنک کا بڑا اقدام

متعلقہ خبریں