اہم خبریں

پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس، پنجاب میں اعتماد کا ووٹ 10 جنوری کو لیے جانے کا امکان

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلی ٰپنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر حکمت عملی طے کی گئی،اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،9جنوری سے قبل تمام اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطہ مکمل کرنے کا فیصلہ، اعتماد کا ووٹ 10 جنوری کو لیے جانے کا امکان ہے،عمران خان نے کہا کہ مومنہ وحید سے بات چیت جاری ہے ، تحفظات دور کر لیں گے،عمران خان کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات بھی دور کر لیے جائیں گے نیز بلال اصغر وڑائچ کے بعد مزید آزاد اراکین سے رابطے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں