کرونا کا پھیلائو، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے ایئرپورٹس کیلئے نئے احکامات جاری کردیئے جس کے تحت چین جانیوالے مسافروں کیلئے منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
چین جانے والوں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹےقبل کرونا منفی رپورٹ لازمی دکھانا ہوگی، 8 جنوری سے کورونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔سی اے اے حکام نے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کوفیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کردی جبکہ پاکستان سے چین کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

بین الاقوامی مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا، انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں تمام عملہ فیس ماسک ضرور پہنے جبکہ انٹری پوائنٹس پر ڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کورونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت