اہم خبریں

اصل بات یہ ہےپنجاب میں اکثریت پرویزالٰہی کے پاس بھی نہیں،، علی گوہر بلوچ کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) علی گوہر بلوچ نے کہا کہ وزیرآباد واقعے کے ملزم نے اقبال جرم کیا ہے کہ میں نے یہ فائرنگ کی ہے، اس کی ویڈیو کیوں سامنے نہیں آنی چاہیے تھی؟ اس نے خود بیان دیا ہے، عمران خان حقائق کو مسخ کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں بلکہ ٹکڑے لگے، یہ دن بدن ایکسپوز ہو رہے ہیں، خان صاحب اصولی سیاست کی بات کرتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ پنجاب میں اکثریت پرویزالٰہی کے پاس بھی نہیں، اگر عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو وہ پرویز الٰہی کو کہیں کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرآباد واقعے کے حوالے سے عمران خان بڑی مضاحکہ خیز بات کرتے ہیں کہ ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے۔ وہ اداروں سے سوال کے بجائے پرویز الٰہی سے سوال کریں، پرویز الٰہی کو چاہیے تھا کہ خان صاحب پر حملے کی ایف آئی آر درج کراتے۔

متعلقہ خبریں