اہم خبریں

عمران خان کا دورہر شعبے میں تباہی کی مانند ثابت ہوا ، قمر زمان کائرہ

لالہ موسی(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کی بھاگ ڈور پاکستان کی سا لمیت کی خاطر سنبھالی اور ملک کو اس تباہی اور بربادی سے محفوظ رکھا جس دھانے پر عمران خان ملک کو پہنچا چکے تھے۔انہوں نے ان […]

سب کو مل کرملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کردارادا کرنا ہو گا،انجینئر امیر مقام

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی مشکلات کو کم کرنا ہو گا،یہ وقت سیاست کا نہیں ملک میں استحکام لانے کا ہے ، عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتے ہیں،جھوٹے الزامات لگاکر اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ان […]

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان […]

ون ڈے میں پاکستان کو شکست دینا بہت مشکل ہے، کیوی کپتان

کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے، پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے۔ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے،اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا،ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید […]

2022،پنجاب وائلڈلائف کی غیرقانونی شکارپر4435 افراد کیخلاف کارروائیاں،4کروڑ 66لاکھ کے جرمانے

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب وائلڈلائف نے گزشتہ برس غیر قانونی شکار کی پاداش میں 4435 افراد کے خلاف کارروائی کرتے 4 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے وصول کیے جبکہ جنگلی حیات کے شکارکے لائسنس جاری کرنے کی مد سمیت دیگرذرائع سے 6 کروڑ 88 سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی۔ پنجاب […]

کراچی میں لوٹ مار کاسلسلہ تھم نہ سکا،، مزاحمت پر آج بھی چار شہری زخمی

کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مار مزاحمت کرنے پر چار شہریوں کو زخمی کردیا۔اتوارکو زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سو کوارٹر چار پول کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ ترجمان کراچی […]

سندھ حکومت الیکشن کے لئے تیارہے، ترجمان سندھ حکومت

کراچی ( نیوز ڈیسک)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا چن کہ جماعت اسلامی،ایم کیوایم اورپی ٹی آئی احتجاج کررہی ہے۔ سندھ حکومت الیکشن کے لئے تیار ہے۔کراچی میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہوں گے،دوسری جانب پیپلز پارٹی کی کراچی سب کے لئے ریلی بلاول ہاؤس سے روانہ ہوگئی۔ ریلی میں سعید غنی، شہلا رضا اور […]

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے، عون چوہدری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے بھی نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ایک بیان میں عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت […]

جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہووہاںکے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں،وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی کوہدایت

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم بڑھ جائے اس کے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں،وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوری […]

خیرپور میں سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق

خیرپور (نیوزڈیسک)خیرپورمیں سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئی،تفصیلات کے مطابق خیر پور کی تحصيل فیض گنج کے کئی علاقوں سے اب تک سیلابی پانی نہیں نکالاجا سکا، شدید سردی میں سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔سیلاب متاثرہ خاندان کی ایک 5 سالہ بچی شدید سردی کا مقابلہ […]