کراچی(نیوزڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مار مزاحمت کرنے پر چار شہریوں کو زخمی کردیا۔اتوارکو زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سو کوارٹر چار پول کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 24 سالہ محمد جنید ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے دو نمبر جلی ہوئی فیکٹری کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ عبدالوارث ولد عبدالرشید کو زخمی کردیا جسے امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا۔مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ فیصل بیکری کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 35 سالہ شیراز علی ولد عمران علی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ادھرسہراب گوٹھ تھانے کے علاقے ایوب گوٹھ سے غریب آباد جاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے 28 سالہ مہربان ولد عبدالستار کی ٹانگ پر گولی مار دی۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رقم چھینے کی واردات کے دوران پیش آیا۔