اہم خبریں

2022،پنجاب وائلڈلائف کی غیرقانونی شکارپر4435 افراد کیخلاف کارروائیاں،4کروڑ 66لاکھ کے جرمانے

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب وائلڈلائف نے گزشتہ برس غیر قانونی شکار کی پاداش میں 4435 افراد کے خلاف کارروائی کرتے 4 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے وصول کیے جبکہ جنگلی حیات کے شکارکے لائسنس جاری کرنے کی مد سمیت دیگرذرائع سے 6 کروڑ 88 سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق غیرقانونی شکاریوں سے مجموعی طورپر 4 کروڑ، 66لاکھ، 40 ہزار،216روپے وصول کئے گئے جبکہ 33 کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی اور 29 جیل بھیجے گئے۔انہوں نے بتایا کہ لائسنسز کے اجرا اور متفرق ذرائع سے 6 کروڑ،88لاکھ، 76 ہزار 60 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائے ۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن میں 838 چالان، 773 کمپاؤنڈ، 83 لاکھ، 44ہزار روپے محکمانہ معاوضہ، 64کیس عدالت میں، 02 لاکھ 15ہزار عدالتی جرمانہ،04 کیخلاف ایف آئی آر، لائسنسز کی مد میں 69 لاکھ،45 ہزار،250 روپے اور متفرق ذرائع سے 02 کروڑ،5 9لاکھ 96ہزار 195 روپے وصول کئے۔علاوہ ازیں بہاولپور ریجن میں 670چالان، 383 کمپاؤنڈ، 308 عدالت، 98 لاکھ 21 ہزار محکمانہ معاوضہ، 11 لاکھ 09ہزار 600 عدالتی جرمانہ، 03 کیخلاف ایف آئی آر،01جیل، 22 لاکھ 275 روپے لائسنسز کے اجرا کی مد میں اور22لاکھ 52 ہزار 837 روپے متفرق ذرائع سے حاصل ہوئے۔سالٹ رینج 517 چالان، 427 کمپاؤنڈ، 93 عدالت،67 لاکھ 11 ہزار 400 محکمانہ معاوضہ، 08 لاکھ 59ہزار عدالتی جرمانہ، 09ایف آئی آر،05جیل، 22 لاکھ 55 ہزار 645 لائسنسز کے اجرا پر، 01 لاکھ 15 ہزار 250 روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ڈی جی خان ریجن 489چالان،298 کمپاؤنڈ،191 عدالت، 34 لاکھ48ہزار 576 محکمانہ معاوضہ، 01لاکھ 96 ہزار عدالتی جرمانہ،02جیل، لائسنسز کے اجراء پر 25لاکھ 84 ہزار 675 روپے، 01 لاکھ07ہزار 667روپے متفرق ذرائع جمع ہوئے۔گوجرانوالہ ریجن 417 مقدمات رجسٹرڈ،276کمپاؤنڈ،143عدالت،39لاکھ 50ہزار 400روپے محکمانہ معاوضہ،08لاکھ 22 ہزار روپے عدالتی جرمانہ، 01جیل، 47لاکھ 27ہزار 925روپے لائسنسز کے اجرا پر قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔سرگودھا ریجن 410 چالان،248 کمپاؤنڈ،162 عدالت،24لاکھ 03ہزار500 روپے محکمانہ معاوضہ،04 لاکھ 35ہزار روپے عدالتی جرمانہ، 02کیخلاف ایف آئی آر، 23 لاکھ 26 ہزار 600 روپے لائسنسز کے اجراء پر،03لاکھ 23ہزار 500روپے جبکہ لاہور ریجن 383 چالان،269کمپاؤنڈ، 115 عدالت،26لاکھ26ہزار 298روپے محکمانہ معاوضہ،22ہزار روپے عدالتی جرمانہ،13 کیخلاف ایف آئی آر،67 لاکھ52 ہزار475 روپے لائسنسز کی مد میں ریونیو،02 لاکھ 98 ہزار547 روپے متفرق ذرائع سے جمع ہوئے۔فیصل آبادریجن 315 چالان، 207کمپاؤنڈ،69عدالت، 24لاکھ35 ہزار342روپے محکمانہ معاوضہ04 لاکھ 94 ہزار روپے عدالتی جرمانہ، 34 لاکھ57 ہزار 250روپے لائسنسز کے اجراء پر، 11لاکھ 91 ہزار250 متفرق ذرائع جبکہ ملتان ریجن 203 چالان، 83کمپاؤنڈ،190 عدالت، 10لاکھ 79 ہزار 100 روپے محکمانہ معاوضہ،03لاکھ 52ہزار روپے عدالتی جرمانہ،02 ایف آئی آر،19جیل،41لاکھ21ہزار 195 روپے لائسنسز کے اجراء پر،874 روپے متفرق اور ساہیوال ریجن میں 193چالان ہوئے 119کیس کمپاؤنڈ،46عدالت بھیجے گئے،12لاکھ 82 ہزارروپے محکمانہ معاوضہ،34ہزار روپے عدالتی جرمانہ وصول جبکہ لائسنسز کے اجراء پر 13لاکھ 11ہزار 695 روپے متفرق ذرائع سے 14 لاکھ 07 ہزار روپے ریونیو وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔

متعلقہ خبریں