اہم خبریں

خیرپور میں سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق

خیرپور (نیوزڈیسک)خیرپورمیں سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئی،تفصیلات کے مطابق خیر پور کی تحصيل فیض گنج کے کئی علاقوں سے اب تک سیلابی پانی نہیں نکالاجا سکا، شدید سردی میں سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔سیلاب متاثرہ خاندان کی ایک 5 سالہ بچی شدید سردی کا مقابلہ نہ کر سکی اور دم توڑ گئی۔تحصيل فیض گنج کے گوٹھ محمد خان شر میں اب بھی سیلابی پانی نظر آ رہا ہے ایسے میں درجنوں متاثرہ خاندان بے گھر ہیں اور موسم کی سختیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔گوٹھ محمد خان شر میں متاثرہ خاندان کی ایک 5 سالہ بچی یاسمین سردی سے انتقال کر گئی۔بچی کے والد اصغر شر کے مطابق بچی کو سردی لگنے سے نمونیا اور بخار ہو گیا تھا، جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

متعلقہ خبریں