اہم خبریں

پنجاب کابینہ تحلیل ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سمری پر دستخط کردیئے

لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کابینہ تحلیل کردی ، میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نےوزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرنے کیلئے شام کاوقت دیدیا،ٹی وی رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سمری پر دستخط کرنے کیلئے شام کا وقت دیا. گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے […]

معروف کرکٹرشاہین آفریدی نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ سے دستبراری کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری […]

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،عمران خان کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایک دن کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کی گئی ،31 جنوری کو ذاتی حیثیت سے خاضر ہو نے کا حکم دیدیا۔ ہفتہ کو بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے تحریری حکمنامہ […]

سرکاری سرپرستی میں لوٹ مار جاری، سندھ کی 5 جامعات بدترین مالی بحران کاشکار

کراچی(نیوز ڈیسک) سیکریٹری برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی زیر صدارت سرکاری جامعات کے ڈائریکٹرز فنانس کا اجلاس ، سیکریٹری برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو نے بتایا کہ سندھ کی جامعات میں ملازمین کو دیے جانے والے الاؤنسز سرکاری پے اسکیل الاؤنسز سے مطابقت نہیں رکھتے جو ملازمین سے متعلق اخراجات میں اضافے […]

سیکیورٹی مسائل کا سامنا ، بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے ، سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس کے متن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن […]

پاکستان کی کوچنگ؛ کولن منرو، وانندو ہسارنگا، الیکس ہیلز اور ٹام کرن ان،ٹام موڈی آئوٹ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو دبئی میں خصوصی انٹرویو میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر کرکٹ ٹام موڈی نے کہا کہ کوچنگ کی ذمہ داری کیلئے پی سی بی نے رابطہ نہیں کیا، دیگر مصروفیات بھی ایسی ہیں کہ میری نگاہیں اس عہدے پر مرکوز نہیں […]

پاکستان میں پیٹرولیم بحران بھی سراٹھانے لگا، بینکوں کا ایل سیز کھولنے سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں معاشی بحران کیساتھ آئل بحران بھی سراٹھانے لگا، بینکوں نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے اور اس کی توثیق سے انکار کردیا ہے۔آئل ایڈوائزری کونسل نے سیکریٹری فنانس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی توجہ اس گھمیر صورت حال کی جانب مبذول کرائی ہے۔آئل ایڈوائزی […]

کراچی حیدرآباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں،عمران خان کی ووٹرز سے اپیل

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں،ہمارا مقابلہ ان جماعتوں سےہے جو 30 سالوں سےملک کا خون چوس رہی ہیں۔ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی عوام کے لیے PTI چئیرمین @ImranKhanPTI کا […]

امریکہ کا ترکیہ کو ایف 16 F-طیارےدینے کا فیصلہ مشروط، اہم وجہ سامنے آگئی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی وال سٹریٹ نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کانگریس سے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری کے لیے کہے گی۔ایف ۔35 طیارے کی خریداری میں ناکامی کے بعد ترکی نے اکتوبر 2021 میں امریکہ کو لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ 40 عدد ایف سولہ […]

پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہ،انتخابی مہم چلائیں،شہبازشریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اہم خبر، مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہ ،شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں کو انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پنجاب […]