اہم خبریں

پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہ،انتخابی مہم چلائیں،شہبازشریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اہم خبر، مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہ ،شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں کو انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ صوبائی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا گیا ، شہبازشریف نے پارٹی ر ہنماوں کو پنجاب میں اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی، اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں