کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے ، سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس کے متن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جائے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔















