اہم خبریں

ایل پی جی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صارفین پر مہنگائی کا وار

پشاور ( اے بی این نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں فی کلو قیمت 650 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی مقررہ قیمت 280 روپے فی کلو ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گیس من مانی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 6 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس دستیاب نہیں، لوگ کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ان کے گھریلو اخراجات مزید بڑھا دیے ہیں۔

شہریوں کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت اور بازار میں وصول کی جانے والی قیمت میں بڑا فرق ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے من مانی قیمتوں پر فروخت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق رکھنے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں‌:کراچی گیارہویں جماعت کے نتائج 2026 کا اعلان، رزلٹ آن لائن چیک کریں

متعلقہ خبریں