لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کابینہ تحلیل کردی ، میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نےوزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرنے کیلئے شام کاوقت دیدیا،ٹی وی رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سمری پر دستخط کرنے کیلئے شام کا وقت دیا.
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کردیئے ، وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نےاسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی جانب سے بھیجی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے ، وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ذرائع گورنرہاؤس نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا گرین سگنل ملتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نوٹیفکیشن جاری نہیں بھی ہوتا تو رات10بجےاسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔گذشتہ روز گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری موصول ہوچکی ہے، جس پر دو دن میں فیصلہ کرنا ہے، یہ مشکل فیصلہ ضرور ہے مگر آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کیلئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن کو کہنا ہے،الیکشن کےلیےنوے دن درکار ہوں گے تاریخ بھی دینی ہوگی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کروانے ہوں گے جس میں رمضان بھی ہوگا، مجھے سب چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت نے 3 دن میں نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کرنا ہے۔















