لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں،ہمارا مقابلہ ان جماعتوں سےہے جو 30 سالوں سےملک کا خون چوس رہی ہیں۔
اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی عوام کے لیے PTI چئیرمین @ImranKhanPTI کا خصوصی پیغام:#کراچی_کپتان_کا
pic.twitter.com/W2yS5DEWEc— PTI (@PTIofficial) January 14, 2023
ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو حیدر آباد اور کراچی کے ڈویژن میں بلدیاتی انتخاباب ہیں، میری سب ووٹرز سے اپیل ہے کہ آپ سب کو اس الیکشن میں بھرپور شرکت کرنی ہے،آپ نے سب کو ووٹنگ کے لیے لے کر جانا ہے، تحریک انصاف کا مقابلہ ان ساری جماعتوں سے ہے جو 30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے نیا پاکستان اور اس دور کا وقت آ رہا ہے جب ایک مختلف قسم کی سیاست ہو گی، یہ وہ سیاست ہو گی جو پاکستان کو عروج پر لے جائے گی۔















